ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایک وقت تھا جب میں کانگریس چھوڑنا چاہتا تھا:کیپٹن امریندرسنگھ

ایک وقت تھا جب میں کانگریس چھوڑنا چاہتا تھا:کیپٹن امریندرسنگھ

Mon, 27 Jun 2016 21:20:43    S.O. News Service

نئی دہلی،27جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں وہ کانگریس چھوڑ کر اور اپنی پارٹی بنانے کو تیار تھے۔این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں امریندر سنگھ نے کہا کہ مقامی لیڈروں کو ترجیح نہ ملنے کی وجہ سے وہ ناراض تھے اور اسی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا من بنا چکے تھے۔تب کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مجھ سے پارٹی نہ چھوڑنے کو کہا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس سے ہم دونوں کو نقصان ہوگا۔میں نے ان سے کہا تھا کہ دہلی میں بیٹھ کرپنجاب کی زمینی حقیقت کو نہیں سمجھا جا سکتا۔74سالہ امریندر سنگھ نے اگلے سال ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات کواپنے سیاسی کیریئر کا آخری الیکشن بتایا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ آپ کے لیے یہ الیکشن کرو یا مرو کی جنگ ہے؟۔توانہوں نے کہاکہ میں کہہ چکا ہوں کہ یہ میرا آخری الیکشن ہے۔امریندر سنگھ نے کہاکہ یہ میرا آخری الیکشن ہے۔مجھے امید ہے کہ ہم کوجیت ملے گی ۔مجھے لگتا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اب نئی نسل کو آگے آنا چاہیے ۔ہندوستان اورپنجاب کے 70فیصد لوگ40سال سے کم عمر کے ہیں۔


Share: